رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

15:47 9.8.2020

چین میں کرونا وائرس کے مزید 23 کیسز سامنے آگئے

چین میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے۔ تاہم اب مزید 23 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ اس سے ایک روز قبل بھی 31 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر شائع بیان میں کہا ہے کہ نئے کیسز میں 15 افراد کو مقامی سطح پر وائرس منتقل ہوا جب کہ بیرون ملک سے چین پہنچنے والے 8 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق ہفتے کو مختلف اسپتالوں سے 45 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر فارغ کیا گیا تاہم 817 کیسز اب بھی موجود ہیں۔ ان میں سے 47 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

چین میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 84 ہزار 619 ہو گئی ہے جب کہ اب تک 4 ہزار 634 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

09:35 10.8.2020

سندھ میں کاروبار کھولنے کی اجازت

پاکستان کے صوبے سندھ میں پیر سے تمام کاروباری، تجارتی اور صنعتی سرگرمیاں بحال کی جا رہی ہیں۔

صوبائی حکومت نے 14 مارچ کو کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مختلف پابندیاں عائد کی تھیں جن میں بتدریج کمی کی جا رہی ہے۔

ترجمان وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کے مطابق ہوٹلز اور ریسٹورینٹس رات 10 بجے تک کھلے رکھے جا سکیں گی جب کہ فوڈ کورٹس کو ٹیبل سروس بھی دینے کی اجازت ہو گی۔

شادی ہالز اور تعلیمی ادارے فوری طور پر نہیں کھولے جارہے۔ اس حوالے سے فیصلہ آئندہ ماہ ہو گا۔

10:14 10.8.2020

امریکہ میں کیسز 50 لاکھ سے تجاوز کر گئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ اس وبا سے امریکہ میں اب تک ایک لاکھ 62 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں اتوار تک کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 50 لاکھ 603 تک پہنچ گئی ہے۔

امریکہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں کیسز اور اموات کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں۔

10:18 10.8.2020

برازیل میں اموات ایک لاکھ سے تجاوز کر گئیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

برازیل میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ ملک بھر میں اب تک 30 لاکھ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں کی فہرست میں برازیل امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جہاں ایک لاکھ 477 اموات اور 30 لاکھ 12 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں کیسز کی تعداد 50 لاکھ سے زائد ہے۔

برازیل کے محکمۂ صحت کے مطابق اتوار کو ملک بھر میں 905 اموات اور 49 ہزار 970 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG