رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

10:42 20.8.2020

پاکستان میں 8 مریض دم توڑ گئے، 513 کیسز رپورٹ

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے شکار مزید آٹھ مریض دم توڑ گئے ہیں جب کہ 513 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد چھ ہزار 200 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ 725 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اب تک دو لاکھ 90 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں سے دو لاکھ 72 ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔

13:22 20.8.2020

نیوزی لینڈ میں کرونا وائرس کے مزید پانچ کیسز رپورٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیوزی لینڈ میں جمعرات کو کرونا وائرس کے مزید پانچ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس سے ایک روز پہلے چھ نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے تھے۔

نیوزی لینڈ میں عالمی وبا کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 1300 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ 22 افراد اب تک ہلاک ہوئے ہیں۔

نیوزی لیںڈ میں اب بھی فعال کیسز کی تعداد 101 ہے جب کہ ملک کا سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں۔

گزشتہ ہفتے آکلینڈ میں وبائی مرض سے متاثرین کی تعداد میں اچانک اضافہ ہو گیا تھا جس کے بعد 17 لاکھ آبادی والے اس شہر میں سخت پابندیاں عائد کر دی گئی تھیں۔

13:31 20.8.2020

چین کا فٹ بال میچ میں تماشائیوں کو شرکت کی اجازت دینے پر غور

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین میں کرونا وائرس کے بعد کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے 'چائنیز سپر لیگ' کے تحت ہفتے کو پہلا فٹ بال میچ ہو گا۔

لیگ کی انتظامیہ نے اس میچ میں محدود تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں جانے کی بھی اجازت دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔

اگر تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت ملتی ہے تو یہ میچ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد پہلا میچ ہو گا جس میں تماشائی شرکت کریں گے۔

چائنیز سپر لیگ 25 جولائی سے تماشائیوں کی شرکت کے بغیر، بند دروازوں میں کھیلی جا رہی ہے۔

ہفتے کو ہونے والے فٹ بال میچ میں تماشائیوں کی شرکت سے آئندہ ہونے والے میچز میں بھی تماشائیوں کی شرکت کی راہ ہموار ہو سکے گی۔

16:44 20.8.2020

'جنوبی کوریا میں وائرس پوری شدت سے واپس آ رہا ہے'

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جنوبی کوریا کے حکام نے کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں وائرس پوری شدت سے واپس آ رہا ہے۔

جنوبی کوریا میں ہونے والے ایک مظاہرے کے بعد کرونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ حکام کو خدشہ ہے کہ وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں انہوں نے جو کامیابی حاصل کی تھی، اسے اب خطرہ ہو سکتا ہے۔

جنوبی کوریا میں امراض کی روک تھام کے ادارے 'کوریا سینٹرز فور ڈیزیز کنٹرول' کے مطابق بدھ کو کرونا وائرس کے 288 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ منگل کو 297 کیسز سامنے آئے تھے۔

جنوبی کوریا کے نائب وزیرِ صحت کِم گینگ لپ نے کہا ہے کہ یہ صورتِ حال خاصی تشویش ناک ہے۔

خیال رہے کہ جنوبی کوریا ان ملکوں میں شامل ہے جہاں چین کے بعد کرونا وائرس پھیلنا شروع ہوا تھا۔ تاہم بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ اور حفاظتی تدابیر اختیار کر کے جنوبی کوریا میں وبا کو کنٹرول کر لیا گیا تھا۔

جنوبی کوریا میں کیسز کی مجموعی تعداد 16 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جب کہ تین سو سے زائد اموات بھی ہوئی ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG