رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:40 30.8.2020

بھارت میں یومیہ کیسز کی تعداد امریکہ سے بھی زیادہ

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد بھارت عالمی وبا کے ایک دن میں رپورٹ کیے جانے والے کیسز کی تعداد میں امریکہ سے بھی آگے نکل گیا ہے۔

جنوبی ایشیائی ملک بھارت میں ہفتے کے روز 78 ہزار 761 نئے کیسز سامنے آئے۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز امریکہ میں 77 ہزار 299 سامنے آئے تھے۔

بھارت میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 لاکھ 42 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ جب کہ وبا کے باعث اب تک 63 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں رواں ماہ سات اگست سے کرونا وائرس کے مصدقہ یومیہ کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

13:42 30.8.2020

کرونا کے بعد نئی زندگی تو ملی، مگر پہلے جیسی نہیں

کرونا وائرس کا شکار ہونے والے بہت سے لوگوں کی مشکلیں اسے شکست دینے کے بعد بھی ختم نہیں ہوئیں۔ ڈاکٹر یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ وائرس مختلف افراد کو مختلف طریقوں سے کیوں متاثر کرتا ہے۔ ملیے ایک ایسے شخص سے جسے کرونا وائرس کو ہرانے کے بعد ایک نئی زندگی ملی مگر یہ زندگی اب بھی نارمل نہیں۔

کرونا کے بعد نئی زندگی تو ملی، مگر پہلے جیسی نہیں
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:04 0:00

14:00 30.8.2020

جرمنی میں پابندیوں کے خلاف احتجاج، 300 مظاہرین گرفتار

یورپی ملک جرمنی کے دارالحکومت برلن میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ کردہ پابندیوں کے خلاف مظاہروں کے دوران پولیس نے فیس ماسک نہ پہننے اور سماجی فاصلہ نہ رکھنے کے جرم میں 300 مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق ہفتے کے روز ہونے والے مظاہروں میں لگ بھگ 38 ہزار مظاہرین نے شرکت کی۔

مظاہروں کے منتظمین کی طرف سے سوشل میڈیا پر لوگوں سے کرونا وائرس کے سبب عائد کردہ پابندیوں کے خلاف برلن میں احتجاج میں شرکت کی اپیل کی گئی تھی۔

جرمن حکومت نے کرونا وائرس کے پیشِ نظر مظاہروں پر پابندی عائد کی تھی۔ تاہم ایک مقامی عدالت کی طرف سے مظاہرین کو برلن میں احتجاج کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

14:01 30.8.2020

ڈرائیو اِن سنیما کے بعد اب پیشِ خدمت ہے ڈرائیو تھرو تھیٹر

کرونا وائرس کے سبب امریکہ میں سنیما اور تھیٹر یا تو اب تک مکمل طور پر کھلے ہی نہیں ہیں یا پھر لوگ احتیاطاً وہاں جانے سے گریز کر رہے ہیں۔ ایسے میں ڈرائیو اِن سنیما اور اوپن تھیٹرز کا رجحان زور پکڑ رہا ہے جہاں شائقین سنیما اور تھیٹر کی نشستوں کے بجائے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر پرفارمنس دیکھتے ہیں۔

ڈرائیو اِن سنیما کے بعد اب پیشِ خدمت ہے ڈرائیو تھرو تھیٹر
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:51 0:00

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG