رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

15:04 11.9.2020

لاطینی امریکہ میں کیسز 80 لاکھ سے تجاوز کر گئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاطینی امریکہ کے ملکوں میں کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ اس خطے میں برازیل سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اس خطے میں کرونا وائرس کے اوسطاً 67 ہزار سے زائد یومیہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو اس سے پہلے ہفتے کے اوسطاً یومیہ کیسز، 80 ہزار سے کم تعداد ہے۔

رائٹرز کے مطابق اگرچہ لاطینی امریکہ دنیا بھر میں کرونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا خطہ ہے لیکن حالیہ اعداد و شمار سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کچھ ملکوں میں کیسز کی تعداد میں کمی آ رہی ہے۔

16:03 11.9.2020

چین میں کرونا وائرس کے 15 نئے مریض

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ بدھ کو رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد سات تھی۔

چین کے قومی صحت کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جمعرات کو رپورٹ ہونے والے تمام کیسز بیرونِ ملک سے چین آنے والوں میں سامنے آئے ہیں جب کہ مقامی منتقلی کا کوئی بھی کیس گزشتہ 26 روز سے رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

چین میں اس وبا کے آغاز سے لے کر اب تک 85 ہزار سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں جب کہ ملک میں کووڈ 19 سے ہونے والی اموات کی تعداد 4634 ہے۔

17:20 11.9.2020

18:23 11.9.2020

یونان میں ریکارڈ کیسز رپورٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

یونان میں جمعرات کو کرونا وائرس کے 372 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو ملک میں ایک دن میں سامنے آنے والے کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

یونان میں کرونا کا پہلا مریض فروری کے آخر میں سامنے آیا تھا جس کے بعد سے اب تک 12 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جب کہ کووڈ 19 سے 297 اموات بھی ہو چکی ہیں۔

حالیہ چند ہفتوں کے دوران یونان میں کرونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد حکام مزید پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

یونان میں تارکینِ وطنوں کی بڑی پناہ گاہ 'موریا کیمپ' میں بھی 35 کیسز سامنے آئے ہیں۔ خیال رہے کہ موریا کیمپ میں آتش زدگی سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG