بھارت میں چھ کروڑ افراد کرونا کے مریض ہو سکتے ہیں: تحقیق
بھارت میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق میں، جس کے دوران لوگوں میں اینٹی باڈیز کا جائزہ لیا گیا، کہا گیا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد چھ کروڑ سے زیادہ ہو سکتی ہے۔
یہ تعداد بھارت کے سرکاری اعداد و شمار سے 10 گنا زیادہ ہے۔ سرکاری ڈیٹا کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس سے 61 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
لیکن اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد سرکاری اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔
کرونا وائرس: بھارت میں کیسز 62 لاکھ سے زیادہ
بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 80 ہزار 472 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 62 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' نے بھارتی وزارتِ صحت کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا سے مزید ایک ہزار 179 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 97 ہزار 497 تک جا پہنچی ہے۔
کرونا کیسز کی تعداد کے لحاظ سے بھارت، امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔
پاکستان میں 747 نئے کیسز، پانچ اموات
بھارت میں مزید 86 ہزار سے زیادہ افراد متاثر
بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 86 ہزار 821 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کرونا وائرس کے متاثرین افراد کی مجموعی تعداد 63 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
بھارت کی وزارتِ صحت کے مطابق کرونا وائرس سے مزید ایک ہزار 181 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 98 ہزار 678 ہو گئی ہے۔
بھارت میں بدھ کو سنیما ہالز اور اسکول دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔ ملک کی امیر ترین ریاست مہاراشٹرا جہاں مالیاتی مرکز ممبئی واقع ہے، وہاں بھی تمام شراب خانے اور ہوٹلز مکمل طور پر کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔