شادی ہالوں میں پھول پتیوں کی جگہ ٹمپریچر گن سے مہمانوں کا استقبال
امریکی نائب صدارتی امیدواروں کا مباحثہ، کرونا وائرس موضوعِ بحث
امریکہ کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں ری پبلکن اور ڈیموکریٹک پارٹی کے نائب صدارتی امیدواروں کے درمیان بدھ کو صدارتی مباحثہ ہوا۔ اس مباحثے میں دونوں امیدواروں نے بیشتر وقت کرونا وائرس اور اس سے نمٹنے کی حکمتِ عملی پر ہی صرف کیا۔
ریاست یوٹا کے شہر سالٹ لیک سٹی کی یونیورسٹی آف یوٹا میں ہونے والے اس مباحثے کے دوران ری پبلکن جماعت کے نائب صدارتی امیدوار مائیک پینس نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عالمی وبا کی روک تھام کی حکمتِ عملی کا دفاع کیا جب کہ ڈیموکریٹک امیدوار سینیٹر کاملا ہیرس نے اس کی مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت کی ناکامی قرار دیا۔
مائیک پینس صدر ٹرمپ کی جانب سے تشکیل دی گئی کرونا وائرس ٹاسک فورس کے سربراہ ہیں۔ انہوں نے مباحثے کے دوران اعتراف کیا کہ امریکی عوام کے لیے رواں برس چیلنجنگ ہے تاہم وہ عوام کو بتانا چاہتے ہیں امریکی عوام کی صحت صدر ٹرمپ کی پہلی ترجیح ہے۔
کرونا بحران: بند کمرے میں مٹی اور کھاد کے بغیر کاشت کاری
کرونا وائرس کی ممکنہ ویکسین کے لیے رہنما اصول جاری
امریکہ کی فوڈ اور ڈرگ انتظامیہ (ایف ڈی اے) نے کرونا وائرس کی ویکسین کے استعمال کی اجازت کے لیے نئے رہنما اصول جاری کیے ہیں جس کے تحت دوا ساز کمپنیوں کی طرف سے آخری مرحلے کی جانچ کے دوران رضاکار کو اس ویکسین کی دوسری اور آخری خوراک دیے جانے کے بعد ان کی کم سے کم دو ماہ تک نگرانی کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ان سخت ہدایات کے باعث اس بات کا امکان کم ہے کہ مجوزہ ویکسین تین نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب سے قبل فراہم ہو سکے گی۔
صدر ٹرمپ نے، جو اس سے قبل یہ اشارہ دے چکے تھے کہ کرونا کی ویکسین الیکشن سے پہلے آ سکتی ہے، فوڈ اینڈ ڈرگ انتظامیہ کی نئی گائیڈ لائنز کو ویکسین جلد لانے کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔