دنیا بھر میں وبا سے 11 لاکھ 60 ہزار اموات
دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 11 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی۔
امریکہ کی 'جان ہاپکنز یونیورسٹی' کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں دنیا بھر میں کرونا وائرس سے 5 ہزار سات سو 70 افراد ہلاک ہوئے۔ جب کہ اس سے ایک دن قبل یعنی اتوار کو وبا سے 3 ہزار 8سو 47 اموات ہوئی تھیں۔
'جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق وبا سے سب سے زیادہ امریکہ میں دو لاکھ 25 ہزار 735 اموات ہوئی ہیں۔
امریکہ کے بعد زیادہ ہلاکتیں برازیل میں ایک لاکھ 57ہزار 397 اموات ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ وبا سے ہلاکتوں کی تعداد میں بھارت تیسرے نمبر پر ہے جہاں حکام نے ایک لاکھ 19 ہزار سے زائد اموات کی تصدیق کی ہے۔
دنیا بھر میں ایک کروڑ 31 لاکھ افراد زیرِ علاج
دنیا بھر میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 35 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
امریکہ کی 'جان ہاپکنز ہونیورسٹی' کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں دنیا بھر میں وبا سے 4 لاکھ 93 ہزار افراد متاثر ہوئے۔
واضح رہے کہ عالمی سطح پر وبا سے متاثر ہونے والے 2 کروڑ 92 لاکھ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ 11 لاکھ 60 ہزار کے قریب اموات ہوئی ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں ایک کروڑ 31 لاکھ 50 ہزار 591 افراد اب بھی زیرِ علاج ہیں۔
پاکستان میں وائرس سے مزید 6 افراد ہلاک، اموات 6745 ہو گئیں
پاکستان میں کرونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں وبا سے اموات کی تعداد 6 ہزار 745 ہو گئی ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں وبا سے 3 لاکھ 29 ہزار 375 افراد متاثر ہوئے تھے جن میں سے 3 لاکھ 11 ہزار 440 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ جب کہ 11ہزار 190 افراد اب بھی زیرِ علاج ہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وبا سے 773 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں زیرِ علاج 11ہزار 190 افراد میں 576 افراد انتہائی نگہداشت میں ہیں۔