رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

18:16 14.11.2020

جرمنی: کرونا ویکسین سب سے پہلے نرسنگ ہومز میں فراہم کی جائے گی

یورپی ملک جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا ہے کہ جرمنی میں کرونا ویکسین سب سے پہلے نرسنگ ہومز میں رہائش پذیر افراد اور وہاں خدمات فراہم کرنے والے اہلکاروں کو دی جائے گی۔

ہفتے کو ہفتہ وار خطاب میں انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ کرونا ویکیسین دستیاب ہونے پر نرسنگ ہومز کے لوگوں کو فوقیت حاصل ہو گی۔

خیال رہے کہ جرمنی میں لگ بھگ 10 لاکھ لوگ نرسنگ اور کیئر ہومز میں رہتے ہیں۔

جرمنی فارما سوٹیکل کمپنی ‘بائیو این ٹیک’ اور امریکی کمپنی ‘فائزر’ کی تیار کردہ ویکسین کی 10 کروڑ ڈوز خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

جرمنی میں اب تک 7 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ جب کہ اس وبا کے باعث 12 ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

13:21 15.11.2020

پاکستان میں مزید 32 اموات، 2400 سے زائد نئے کیس رپورٹ

پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آتی جا رہی ہے اور اتوار کو ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 2443 کیسز رپورٹ جب کہ اس مہلک وائرس کے باعث 32 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق وبا کے باعث مجموعی ہلاکتوں کی تعداد سات ہزار 141 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں اب تک تین لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد اس وبا کا شکار ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں تین لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد اس مرض سے صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ اب تک 49 لاکھ سے زائد کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

13:33 15.11.2020

امریکہ میں کرونا سے مجموعی ہلاکتیں دو لاکھ 43 ہزار سے زائد ہیں: سی ڈی سی

امریکہ میں صحتِ عامہ کے نگران ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) کی ہفتے کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک کروڑ 6 لاکھ 90 ہزار 665 امریکی اب تک کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ میں اب تک اس عالمی وبا سے دو لاکھ 43 ہزار 580 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق امریکی ریاست نارتھ ڈکوٹا کے حکام نے ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا ہے۔ نارتھ ڈکوٹا 35 ویں امریکی ریاست ہے جہاں عوامی مقامات پر بھی ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ دنیا بھر میں اس وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ جس کے بعد دوسرے نمبر پر جنوبی ایشیائی ملک بھارت ہے۔

18:10 15.11.2020

فرانس میں کرونا وائرس کے مزید 32 ہزار سے زائد کیس رپورٹ

فرانس میں کرونا وائرس کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اتوار کو ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 32 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں اب تک 19 لاکھ سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس سے مزید 359 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 44 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث فرانس میں مزید پابندیاں لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG