رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

10:46 26.11.2020

چھ پاکستانی کرکٹرز کرونا کا شکار

نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے چھ کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایک ٹوئٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے سے متعلق بتایا اور کہا کہ دو متاثرہ کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ 'تاریخی' ہیں جب کہ چار کھلاڑیوں کے ٹیسٹ نئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم پیر کی صبح لاہور سے نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوئی تھی اور وہاں پہنچ کر کھلاڑیوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔

نیوزی لینڈ روانگی سے ایک روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے اوپننگ بلے باز فخر زمان کو بخار کی وجہ سے ٹیم سے ڈراپ کر دیا تھا۔

پی سی بی کا کہنا تھا کہ فخر زمان کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے تاہم بخار کی وجہ سے انہیں نیوزی لینڈ نہیں بھیجا جا رہا۔

18:45 26.11.2020

نئی دہلی: آلودگی اور کرونا کی ٹینشن ساتھ ساتھ

بھارت کا شمار دنیا کے آلودہ ترین ممالک میں ہوتا ہے۔ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کو ان دنوں دو طرح کے ہنگامی حالات کا سامنا ہے۔ ایک طرف شہر میں مہلک فضائی آلودگی اور اسموگ ہے تو دوسری جانب کرونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے۔ تفصیلات دیکھیے اس رپورٹ میں۔

نئی دہلی: آلودگی اور کرونا کی ٹینشن ساتھ ساتھ
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:39 0:00

18:52 26.11.2020

امریکہ میں دو لاکھ نئے کیس، اسپتالوں میں 89 ہزار سے زائد مریض

امریکہ میں بدھ کو کرونا وائرس کے دو لاکھ ریکارڈ نئے کیسز کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اسپتالوں میں داخل کرونا مریضوں کی تعداد 89 ہزار تک جا پہنچی ہے۔

طبی ماہرین جمعرات کو 'تھینکس گیونگ' کے تہوار کے موقع پر بڑی تعداد میں لوگوں کی نقل و حرکت سے وائرس کے مزید پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔

امریکہ کی بہت سی ریاستوں میں کرونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ تاہم امریکی سپریم کورٹ نے ریاست نیو یارک کے ایسے علاقوں میں عبادت گاہوں میں آنے والے لوگوں کی تعداد کو محدود رکھنے کے اقدام کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

18:57 26.11.2020

دنیا بھر میں کرونا کیسز چھ کروڑ سے زائد

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے جب کہ مجموعی کیسز چھ کروڑ چار لاکھ سے بڑھ گئے ہیں۔

مہلک وائرس سے دُنیا بھر میں اب تک 14 لاکھ سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

جنوبی کوریا کو بھی کرونا وائرس کیسز میں شدت کا سامنا ہے جہاں 500 یومیہ نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

روس نے جمعرات کو 25 ہزار سے زائد نئے کیسز کی تصدیق کی ہے جس سے ملک بھر میں کرونا وائرس کے متاثرین کی کل تعداد 22 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

جرمنی میں کووڈ۔19 سے مزید 400 اموات ہوئی ہیں جن سے اب تک ملک میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG