رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

15:01 6.1.2021

امریکی فٹ بال ٹیم کی کپتان ایکس مورگن کا کرونا ٹیسٹ مثبت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کی خواتین فٹ بال ٹیم کی کپتان اور دو مرتبہ ورلڈ کپ کی فاتح اسٹار اسٹرائیکر ایلکس مورگن کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔

اکتیس سالہ مورگن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وہ اپنے کے اہلِ خانہ کے ہمراہ تعطیلات کے بعد لندن سے کیلی فورنیا واپس پہنچے تھے جہاں کسی سے رابطے کے سبب اُنہیں یہ مرض لگا۔ تاہم ان کی طبعیت بہتر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ قرنطینہ سے باہر آتے ہی کھیلوں کی سرگرمیوں میں دوبارہ حصہ لینا شروع کر دیں گی اور وبائی مرض سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ گائیڈ لائنز پر بھی سختی سے عمل کریں گی۔

مورگن کے بقول وہ جسمانی اعتبار سے مکمل طور پر صحت یاب ہیں اور جلد ہی اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو جوائن کریں گی۔

مورگن کی شادی لاس اینجلس کے سابق گلیکسی مڈ فیلڈر سروینڈو کاراسوں سے ہوئی ہے۔ ان کی سات ماہ کی ایک بیٹی بھی ہے۔

14:03 7.1.2021

امریکہ میں وبا سے ایک دن میں ریکارڈ اموات

امریکہ میں کرونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3865 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جو ایک دن میں وبا سے ہلاک ہونے والے افراد کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

امریکہ کی 'جان ہاپکنز یونیورسٹی' کے اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو ہونے والی اموات تعداد کے اعتبار سے امریکہ میں 24 گھنٹوں کی سب سے زیادہ اموات ہیں۔ اس سے ایک دن قبل ہی 3775 افراد وبا سے ہلاک ہوئے تھے جو کہ ایک دن میں ہلاک ہونے والوں کی ریکارڈ تعداد تھی۔

قبل ازیں 30 دسمبر 2020 کو 3750 اموات ہوئی تھیں جو 24 گھنٹوں میں ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد تھی۔

واضح رہے کہ امریکہ میں وبا سے 3 لاکھ 61 ہزار 279 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ البتہ نومبر کے وسط سے وبا کے باعث ہلاکتوں کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

14:19 7.1.2021

ویکسین کیسے کام کرتی ہے؟

دنیا بھر میں ویکسینز کے بارے میں بہت سے شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔ ویکسینز کے اثرات کے بارے میں تحقیق جاری ہے اور ایک طویل عرصے تک جاری رہے گی۔ لیکن ہمیں یہ ضرور معلوم ہے کہ ویکسینز بنتی کیسے ہیں اور کام کیسے کرتی ہیں؟

ویکسین کیسے کام کرتی ہے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:32 0:00

14:22 7.1.2021

امریکہ: کرونا ویکسین لگانے کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

امریکہ میں کرونا وائرس کی ویکسین کی دستیابی کا عمل توقع سے زیادہ سست روی کا شکار ہو گیا ہے اور متعدد ریاستوں نے ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

نیو یارک کے گورنر اینڈریو کومو کا کہنا ہے کہ اسپتالوں کے لے یہ لازمی ہو گا کہ وہ ویکسین دستیاب ہونے کے بعد ایک ہفتے کے اندر لوگوں کو فراہم کریں اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں اسپتالوں پر ایک لاکھ ڈالر تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے اور انہیں ویکسین وصول کرنے والے اداروں کی فہرست سے خارج کیا جا سکتا ہے۔

گورنر کا کہنا تھا کہ اسپتالوں کو تین ہفتے سے ویکسین فراہم کی جا رہی ہے۔ تاہم انہوں نے اب تک فراہم کردہ ویکسین کا صرف 46 فی صد استعمال کیا ہے۔ جب کہ نیو یارک میں اسپتالوں میں کرونا مریضوں کی آمد دسمبر کے شروع سے دوگنا ہو چکی ہے۔

فلوریڈا میں ویکسین حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کی لمبی قطاریں دکھائی دے رہی ہیں، جہاں طبی عملے اور 65 برس سے زائد عمر کے افراد کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔

مزید جانیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG