رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:07 12.1.2021

بھارت: شہروں کو ویکسین کی ترسیل کا عمل شروع

بھارت کی حکومت نے مختلف شہروں کو کرونا کے انسداد کی ویکسین کی ترسیل شروع کر دی ہے۔

خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کی رپورٹ کے مطابق سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا تیار کی گئی ویکسین کی ترسیل کا آغاز منگل کو پونے شہر سے کیا گیا۔

سیرم انسٹیٹیوٹ کی تیار کردہ ویکسین کو مخصوص درجۂ حرارت والے ٹرکوں کے ذریعے ہوائی اڈوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔ بعد ازاں ان کو نجی طیاروں کے ذریعے شہروں کو فراہم کیا جائے گا۔

سول ایوی ایشن کے وزیر ہردیپ سنگھ نے ویکسین کے مقررہ مقامات تک پہنچانے کے عمل کو 'اہم ترین مشن' قرار دیا ہے۔

بھارت میں چار دن بعد ملک بھر کے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر طبی عملے کو ویکسین دینے کا آغاز ہو رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں تین کروڑ افراد کو ویکسین کے انجیکشن لگائے جائیں گے۔

دوسرے مرحلے میں 27 کروڑ افراد کو ویکسین دی جائے گی جن میں 50 برس سے زائد عمر کے افراد اور وہ مریض شامل ہیں جن کی حالت تشویشناک ہونے کا اندیشہ ہے۔

سیرم انسٹیٹیوٹ کی تیار گئی ویکسین کو 'کوی شیلڈ' کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ویکسین بنیادی طور پر آکسفورڈ یونیورسٹی اور آسترازنیکا نے بنائی ہے۔

13:39 12.1.2021

چین میں مزید شہروں میں لاک ڈاؤن، شہریوں کو ایک ہفتہ گھر میں رہنے کی ہدایت

چین نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث لاک ڈاؤن کو مزید وسعت دی ہے اور مزید شہروں میں لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کے مطابق حکام نے دارالحکومت بیجنگ کے قریب واقع شہر گوان کے رہنے والوں کے لیے احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ ایک ہفتے تک گھروں میں رہیں۔ احکامات کا اطلاق منگل سے ہونے جا رہا ہے۔

اسی طرح کے احکامات ووہان کے شہریوں کو بھی گزشتہ برس دیے گئے تھے۔ صوبہ ہوبی کے شہر ووہان سے ہی کرونا وائرس کا آغاز ہوا تھا جس کے بعد 76 روز تک شہریوں کو گھروں میں رہنے کا حکم دیا گیا تھا۔

ہوبی میں صوبائی 'پیپلز کانگریس' کا انعقاد فروری میں ہونا تھا لیکن اسے بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ یہ واضح نہیں کہ یہ سیاسی اجتماع کب منعقد ہوگا۔

صوبہ ہوبی ہیلتھ کمیشن نے منگل کے روز بتایا کہ صوبے میں 40 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے ایک کیس صوبائی دارالحکومت شیجیاژوانگ میں بھی سامنے آیا ہے۔ یہ شہر بیجنگ کے جنوب میں ہے جہاں کے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور تمام بین الاصوبائی ٹرانسپورٹ کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

امریکہ کی 'جان ہاپکنز یونیورسٹی' کے اعداد و شمار کے مطابق چین میں اب تک لگ بھگ 97 ہزار افراد وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ جبکہ وبا سے 4739 اموات ہوئی ہیں۔

13:52 12.1.2021

جو بائیڈن کو ویکسین کی دوسری ڈوز دے دی گئی

امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی دوسری خوراک بھی دے دی گئی ہے۔

پیر کو ریاست ڈیلاویئر کے کرسٹینا اسپتال میں ان کے بازو پر ویکسین کے دوسری ڈوز انجیکشن کی صورت دی گئی۔

ان کو ویکسین دینے کے عمل کو براہ راست بھی دکھایا گیا تاکہ شہروں کو یہ باور کرایا جا سکے کہ ویکسین محفوظ ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں شہریوں کو ویکسین دینے کا عمل شروع ہو چکا ہے البتہ یہ عمل انتظامیہ کی منصوبہ بندی کے مطابق انجام نہیں دیا جا سکا ہے۔

امریکہ میں جو بائیڈن کی انتقالِ اقتدار کی ٹیم منصوبہ بندی کر رہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ویکسین کی پہلی خوراک دی جا سکے۔

16:44 12.1.2021

کرونا بحران میں پاکستان کی ورکنگ ویمن کی مشکلات

کرونا وائرس کی وبا کے باعث پیدا ہونے والے معاشی بحران سے دنیا بھر میں مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔ پاکستان میں بھی کاروباری یا نوکری پیشہ خواتین کو ایسی ہی صورتِ حال کا سامنا ہے۔ سدرہ ڈار کی رپورٹ میں ملیے کراچی کی کچھ خواتین سے جن پر معاشی بحران کا اثر تو پڑا لیکن ایک جیسا نہیں۔

کرونا بحران میں پاکستان کی ورکنگ ویمن کی مشکلات
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:29 0:00

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG