رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

16:14 15.1.2021

کیا کرونا وائرس سے صحت یابی کے بعد بھی ویکسین لگوانی چاہیے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عالمی وبا کرونا وائرس کے حوالے سے یہ سوال اٹھایا جاتا رہا ہے کہ اگر کوئی وبا سے متاثر یا صحت یاب ہو چکا ہے۔ تو کیا ان افراد کو بھی وبا سے محفوظ رہنے کی ویکسین لگوانی چاہیے۔ طبی ماہرین اس سوال کا جواب اثبات میں دیتے ہیں۔

ویکسین لگوانے کے حوالے سے امریکہ کی 'جان ہاپکنز یونیورسٹی' سے وابستہ متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر امیش ادلجا کہتے ہیں کہ یہ ایک سیدھا سا سوال ہے جس کا جواب ہے کہ ہاں، آپ کو ویکسی نیشن کی ضرورت ہے۔

اب تک کی طبی تحقیق کے مطابق اگر کوئی فرد کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صحت مند ہو جاتا ہے۔ تو اس کا مدافعتی نظام اس قدر بہتر ہو جاتا ہے کہ اسے فوری طور پر وبا سے متاثر ہونے سے روکتا ہے۔

امریکہ کے 'سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن' (سی ڈی سی) کے مطابق لوگوں کو اپنی باری آنے پر ویکسی نیشن کرانے کی منصوبہ بندی کر لینی چاہیے۔

مزید پڑھیے

16:16 15.1.2021

کرونا: چین میں سالِ نو پر چھٹیاں نہ کرنے والے ملازمین کو زیادہ تنخواہ و تحائف کی پیشکش

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین میں فروری میں نیا قمری سال شروع ہوتا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں طویل سالانہ تعطیلات منائی جاتی ہیں لیکن اس سال مقامی حکومتوں اور مختلف صنعتوں نے اپنے کارکنوں کو چھٹیوں سے روکنے کے لیے بہت سی مراعات کا اعلان کیا ہے۔

مراعات کا اعلان ماضی کے تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

گزشتہ برس نئے سال کی تعطیلات کے دوران شہریوں کے سفر کرنے کی وجہ سے چین میں کرونا وائرس تیزی سے پھیلا تھا جس پر قابو پانے کے لیے حکومت کو لاک ڈاؤن نافذ کرنا پڑا۔

حکومتی پابندیوں کی وجہ سے بہت سے لوگ مختلف علاقوں میں پھنس گئے تھے اور جو واپس اپنے شہروں میں آنے میں کامیاب ہو گئے تھے وہ بھی 14 روز تک قرنطینہ میں رہے۔

فیکٹریوں میں کام کرنے والے ملازمین کے کام پر نہ پہنچنے کے باعث فیکٹریوں میں کام معمول سے کم رہا۔ صنعتی پیداوار میں کمی آئی اور مزدوروں کو کئی کئی ماہ تک بغیر آمدنی کے گزارا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیے

16:02 16.1.2021

پاکستان میں 33 ہزار سے زائد افراد زیرِ علاج

پاکستان میں کرونا وائرس کے زیرِ علاج افراد کی تعداد میں کمی آنے لگی ہے اور مریضوں کی تعداد 33 ہزار 763 ہو گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وبا سے مزید 2432 افراد متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 16 ہزار 770 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ وبا سے اب تک 10 ہزار 908 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 72 ہزار 99 ہے۔

اعداد و شمار سے واضح ہوتا ہے کہ ملک بھر میں اب بھی 33 ہزار 763 افراد زیرِ علاج ہیں جن میں سے 2334 انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے تک ملک بھر میں زیرِ علاج افراد کی تعداد 34 ہزار سے زائد تھی البتہ اب اس میں بدستور معمولی کمی آنے لگی ہے۔

16:07 16.1.2021

بھارت میں ویکسین لگانے کی مہم کا بڑے پیمانے پر آغاز

امریکہ کے بعد کرونا وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک بھارت میں وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کرونا ویکسین لگانے کی مہم کا ہفتے کو باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

بھارت میں اس مہم کے دوران مقامی طور پر تیار کردہ دو ویکسینز لگائی جائیں گی۔

ابتدائی طور پر طبی عملے، ڈاکٹرز اور اس وبا کے خلاف کوشاں افراد کو ویکسین لگانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

ابھی تک وزیرِ اعظم نریندر مودی کو بھی یہ ویکسین نہیں لگائی گئی۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے طبی عملے سے ویڈیو خطاب میں اس مہم کا آغاز کیا۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق بھارت میں اب تک ایک کروڑ 5 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے متاثر اور ایک لاکھ 52 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG