رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

14:45 29.1.2021

کرونا وائرس کے آغاز کی تحقیقات: عالمی ماہرین کی چینی سائنس دانوں سے ملاقات

عالمی ادارۂ صحت کے ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم کرونا وائرس کے آغاز کی تحقیقات کے سلسلے میں چین کے شہر ووہان میں موجود ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نے جمعے کو چین کے سائنس دانوں سے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں کرونا وائرس کی ابتدا اور اس کے پھیلاؤ سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

تحقیقاتی ٹیم میں شامل نیدر لینڈز سے تعلق رکھنے والی وبائی امراض کی ماہر میریون کوپمینس نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ "یہ پہلا موقع ہے جب ہم نے اپنے چینی ساتھیوں کے ساتھ براہِ راست ملاقات کی اور اس دوران چین آمد کے پروگرام پر بات چیت ہوئی۔"

میریون کے بقول چین کی جانب سے ٹیم کی قیادت کرنے والے پروفیسر وینین بعض تیکنیکی خامیوں پر مذاق اڑا رہے ہیں۔ تاہم اپنے ساتھیوں کو دیکھ کر اچھا لگا۔

چین میں موجود عالمی ادارۂ صحت کی تحقیقاتی ٹیم نے جمعرات کو دو ہفتوں کا قرنطینہ مکمل کیا ہے۔

مزید جانیے

14:50 29.1.2021

وائرس کی نئی قسم کا خوف، امارات سے برطانیہ کے لیے براہِ راست پروازوں پر پابندی

رطانیہ جمعے سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے براہِ راست مسافر طیاروں کی آمد پر پابندی عائد کر رہا ہے جس سے دبئی سے لندن کا دنیا کا مصروف ترین فضائی روٹ بند ہو جائے گا۔

برطانیہ نے کہا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات، برونڈی اور روانڈا کو کرونا وائرس سے احتیاط کے لیے سفری پابندیوں والے ممالک کی فہرست میں شامل کر رہا ہے۔ کیوں کہ اسے مزید تیزی سے پھیلنے والے اور ممکنہ طور پر ویکسین کے خلاف بھی مدافعت رکھنے والے وائرس کے پھیلاؤ سے پریشانی کا سامنا ہے جو سب سے پہلے جنوبی افریقہ میں پایا گیا تھا۔

برطانیہ کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ گرانٹ شیپس نے جمعرات کو ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ اس فیصلے کا مطلب ہے کہ وہ لوگ جو ان ممالک سے سفر کر رہے ہیں ان کو برطانیہ داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ان کے بقول برطانیہ، آئرلینڈ اور ایسے دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو برطانیہ داخل ہونے دیا جائے گا جو یہاں سکونت کا حق رکھتے ہیں۔ البتہ ان مسافروں کو ہر صورت خود کو 10 دن کے لیے اپنے گھروں پر قرنطینہ میں رکھنا ہو گا۔

مزید جانیے

15:02 29.1.2021

پاکستان میں وبا سے مزید 46 افراد ہلاک

پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 46 افراد ہلاک ہو گئے۔

سرکاری اعداد و شمارکے مطابق پاکستان میں وبا سے مزید 46 افراد کے ہلاک ہونے کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 560 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 4 روز سے اموات کی شرح بلند رہی ہے۔ قبل ازیں وبا کی دوسری لہر میں ہلاکتوں کی تعداد میں کمی آنا شروع ہو گئی تھی۔

گزشتہ برس نومبر کے آغاز سے وبا کی دوسری لہر میں اموات کی شرح بڑھنا شروع ہوئی تھی جب کہ دسمبر کے اختتام تک یہ بلند سطح پر رہی۔

15:40 29.1.2021

رومانیہ میں کرونا اسپتال میں آتش زدگی، چار افراد ہلاک

رومانیہ کے دارالحکومت بوکارسٹ میں کرونا وائرس کے لیے مختص اسپتال میں آتش زدگی سے چار افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق گزشتہ تین ماہ میں یورپ کے کسی بھی اسپتال میں آتش زدگی کا یہ دوسرا ہلاکت خیز واقعہ ہے۔

حکام کے مطابق اسپتال میں آتش زدگی کے بعد 102 مریضوں کو محفوظ مقامات پر بھی منتقل کیا گیا۔

مٹائی بالز اسپتال میں ایک عمارت آگ کے لپیٹ میں آئی جس کے چار کمرے زیادہ متاثر ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

یہ اسپتال ملک میں وبا سے متاثرہ افراد کے علاج لیے مختص بڑے اسپتالوں میں سے ایک ہے۔

اسپتال میں زیرِ علاج 44 افراد کو دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ جب کہ باقی کو اسپتال کے مختلف وارڈز اور کمروں میں رکھا گیا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG