رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

16:28 30.1.2021

بھارت کی معیشت رواں سال 7.7 فی صد سکڑے گی

بھارتی معیشت، موجودہ مالی سال برائے 21-2020 کے دوران 7.7 فی صد تک سکڑ جائے گی۔

جمعہ کو جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معیشت کو کرونا وائرس سے پھیلنے والی عالمی وبا سے نقصان پہنچا ہے۔

معیشت کی صورتِ حال سے متعلق حکومت کے سروے میں یہ اندازہ لگایا گیا ہے۔ ماضی میں تیز رفتار ترقی کرنے والی معیشتوں میں شامل بھارت کی معیشت اس سال اپریل میں شروع ہونے والے مالی سال میں دوبارہ بحال ہو کر 11 فی صد کی رفتار سے نمو پائے گی۔

وزیرِ خزانہ نرملا سیتارامن نے جمعے کو پارلیمنٹ میں ایک رپورٹ پیش کی۔ وہ پیر کو آئندہ مالی سال برائے 22-2021 کے لیے بجٹ پیش کریں گی۔

مزید جانیے

21:12 30.1.2021

چین سے ویکسین لانے کے لیے پاکستان سے طیارہ اتوار کو جائے گا

پاکستان میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے ہفتے کو ہونے والے اجلاس میں ملک بھر میں کرونا ویکسین کی فراہمی سے متعلق اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔

این سی او سی کو مطلع کیا گیا کہ کرونا ویکسین کی پہلی کھیپ لانے کے لیے خصوصی طیارہ اتوار کو چین روانہ ہو گا۔ ویکسین کو اسلام آباد میں محفوظ کرنے کے لیے مطلوبہ اقدامات کر لیے گئے ہیں۔

سینٹر کو مزید بتایا گیا کہ دیگر صوبوں کو، خاص طور پر سندھ اور بلوچستان کو، ویکسین بذریعہ طیارے ہی پہنچائی جائے گی۔

این سی او سی میں صوبائی اور ضلعی سطح پر کرونا ویکسین کے انتظامی مراکز بھی قائم کیے جائیں گے۔

21:15 30.1.2021

پاکستان میں کرونا ویکسین شہریوں تک کیسے پہنچے گی؟

پاکستان میں 548 ویکسی نیشن سینٹرز کا قائم کیے جا چکے ہیں۔ ​پاکستان میں چین سے آنے والی کرونا ویکسین وصول کرنے اور اسے عوام تک پہنچانے کے لیے مزید کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں؟ جانتے ہیں لاہور میں وائس آف امریکہ کے نمائندے ضیاء الرحمٰن سے سارہ زمان کی گفتگو میں۔

پاکستان میں کرونا ویکسین شہریوں تک کیسے پہنچے گی؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:27 0:00

19:31 31.1.2021

ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کا چین کے شہر ووہان کی سی فوڈ مارکیٹ کا دورہ

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ٹیم کے اراکین نے اتوار کو ووہان کی سی فوڈ مارکیٹ کا دورہ کیا جہاں سب سے پہلے کرونا کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

اس سے قبل ڈبلیو ایچ او کے سائنس دانوں نے ووہان کے اس اسپتال کا بھی دورہ کیا تھا جہاں سب سے پہلے مریض لائے گئے تھے۔

سائنس دان یہ سراغ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کرونا وائرس کس جانور سے اور کس طرح انسان میں منتقل ہوا۔

ووہان کی اس مارکیٹ میں جنگلی جانور، اژدھے، سانپ، لومڑیاں، کتے، چمگادڑوں اور دیگر جانوروں کا گوشت فروخت کیا جاتا تھا۔

ووہان میں پھوٹنے والی وبا نے ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد دنیا کے 10 کروڑ سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے جب کہ 20 لاکھ سے زائد افراد اس مہلک وائرس کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG