رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

16:33 6.2.2021

پاکستان میں اموات کی تعداد 12 ہزار کے قریب

پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ زیرِ علاج افراد کی تعداد 32 ہزار 514 ہو گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 1286 افراد وبا سے متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ 53 ہزار 128 ہو گئی ہے۔

متاثرہ افراد میں سے پانچ لاکھ آٹھ ہزار سات سو افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ جب کہ 11 ہزار 914 اموات ہوئی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 32 ہزار 514 افراد اب بھی زیرِ علاج ہیں جن میں سے 1908 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

پاکستان میں چین سے عطیہ کی گئی پانچ لاکھ ویکسین ڈوزز کی مدد سے ویکسی نیشن مہم بھی شروع کی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں طبی عملے کو ویکسین دی جا رہی ہے۔

16:45 6.2.2021

امریکہ میں بے روزگاری کی سطح میں معمولی کمی

رواں سال کے پہلے ماہ مہینے کے دوران امریکہ میں روزگار کے صرف 49 ہزار نئے مواقع پیدا ہوئے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی معیشت کرونا وائرس کے آغاز کے تقریباً ایک سال بعد بھی اس کی گرفت سے باہر نہیں نکل سکی ہے۔

دسمبر 2020 میں امریکہ میں دو لاکھ 27 ہزار افراد کو اپنے روزگار سے محروم ہونا پڑا تھا جو گزشتہ سال اپریل کے بعد ایک بڑا نقصان تھا۔

لیبر ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری میں ملک میں بے روزگاری کی سطح 6 اعشاریہ 7 فی صد سے گر کر 6 اعشاریہ 3 فی صد ہو گئی۔ اس کمی کی وجہ یہ ہے کہ بے روزگاری الاؤنس لینے والے کئی افراد کو ملازمتیں مل گئیں۔

امریکہ کے لیبر ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ملک میں بے روزگاری الاؤنس کی درخواستوں میں کمی ہوئی ہے۔ تاہم ان کی شرح اب بھی تاریخی اعتبار سے بلند ہے، کیوں کہ عالمی وبا نے دنیا کی سب سے بڑی معیشت کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔

مزید جانیے

16:46 6.2.2021

کرونا ویکسین کے حصول کی عالمی دوڑ کے نقصانات

کرونا وائرس کی ویکسین حاصل کرنے کی عالمی دوڑ تیز تر ہوتی جا رہی ہے۔ امیر ممالک ویکسین کی خوراکوں پر جھپٹ رہے ہیں۔ اس ویکسین نیشنل ازم یعنی صرف اپنے ملک کی فکر سے ایسا مقابلہ جنم لے رہا ہے جس میں کم آمدن والے ملک شاید بہت پیچھے رہ جائیں۔ مگر اس سے فائدہ امیر ممالک کو شاید بہت زیادہ نہ ہو۔

کرونا ویکسین کے حصول کی عالمی دوڑ کے نقصانات
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:45 0:00

16:51 6.2.2021

وبا کے خلاف سب سے پہلے خبردار کرنے والے چین کے ڈاکٹر کو خراج عقیدت پیش

چین کے شہر ووہان کے شہری ایک سال گزر جانے کے بعد اس ڈاکٹر کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں جس نے سرکاری طور پر کرونا وائرس کی تصدیق سے قبل ہی اس وائرس کے بارے میں خبردار کیا تھا۔

ووہان کے ایک اسپتال میں بطور ماہر امراض چشم کے طور پر خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹر لی وین لینگ شہر میں اس وقت ایک نمایاں شخصیت بن گئے تھے جب انہوں نے کرونا وبا سے متعلق آواز بلند کی تھی۔ تاہم انہیں افواہ پھیلانے کے جرم میں پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔

چونتیس سالہ ڈاکٹر کی کرونا وبا کے سبب سات فروری 2020 کو ہلاکت کے بعد عوام نے شدید دکھ کا اظہار تھا۔ آن لائن بھی غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر لی کی ہلاکت کے چند دن بعد معروف معالج ڈاکٹر زونگ ننشان کی طرف سے انہیں ‘چین کا ہیرو’ قرار دیا گیا تھا۔

تاہم چین کے صدر ژی جن پنگ نے جب گزشتہ برس ستمبر میں وبا کے خلاف ڈٹے لوگوں کو ‘ہیروز’ کا مقام دیا تھا تو ڈاکٹر لی سے متعلق کچھ نہیں کہا تھا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG