امریکہ: وبا کے دوران خوراک کے ضیاع کی روک تھام کے نئے طریقے
امریکہ کے محکمۂ زراعت کے مطابق ہر سال ملک میں خوراک کا تقریباً 30 سے 40 فی صد حصہ ضائع ہو جاتا ہے۔ کرونا وائرس کی وبا کے دوران امريکہ ميں بھوک میں کمی اور خوراک کے ضیاع کی روک تھام کے لیے کچھ نئے طریقے اپنائے گئے ہیں۔ تفصیلات دیکھیے اس رپورٹ میں۔
بھارت میں ریکارڈ کیسز رپورٹ
بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے ایک لاکھ 84 ہزار 372 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ایک روز کے دوران کیسز کی یہ ریکارڈ تعداد ہے۔
بھارت میں کرونا کی دوسری لہر کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کیسز اور اموات کی تعداد میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
وزارتِ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے شکار مزید ایک ہزار 27 مریض دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد اموات کی کل تعداد ایک لاکھ 72 ہزار 85 تک پہنچ گئی ہے۔
بھارت میں اکتوبر 2020 کے بعد ریکارڈ اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
کرونا کے علاج میں مددگار ڈرون
برطانیہ کے برعکس اسکاٹ لینڈ کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگ الگ تھلگ جزائر کی وجہ سے کرونا وائرس سے کافی حد تک محفوظ ہیں۔ لیکن جزائر کے درمیان فاصلے طبی سہولتوں تک رسائی اور کرونا کی تشخیص کے کام کی راہ میں رکاوٹ بھی ہیں جس کا حل لوگوں نے اُڑتے ڈرونز میں تلاش کیا ہے۔ تفصیل اس رپورٹ میں۔
یوگی ادتیہ ناتھ کا کرونا ٹیسٹ مثبت
بھارت کی ریاست اترپردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
ہندی زبان میں اپنے ایک ٹوئٹ ٘میں یوگی ادتیہ ناتھ نے کہا کہ کرونا وائرس کی ابتدائی علامات ظاہر ہونے پر انہوں نے کرونا ٹیسٹ کرایا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ خود کو آئسولیٹ کر چکے ہیں اور ڈاکٹروں کے مشورے پر عمل کر رہے ہیں۔