رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

09:52 5.5.2021

کرونا کیسز کے باعث آئی پی ایل ملتوی

بھارت کے کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے جاری سیزن کو ملتوی کر دیا ہے۔

ایونٹ میں شامل چنئی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائڈرز کے کھلاڑیوں کے پیر کو کرونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے جس کے بعد دونوں ٹیمیں آئسولیشن میں چلی گئی تھیں۔

آئی پی ایل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے منگل کو ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ لیگ کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق آئی پی ایل کی گورننگ باڈی اور بی سی سی آئی نے ہنگامی اجلاس کے دوران ایونٹ کو فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیے

10:04 5.5.2021

بھارت میں آئندہ چند ہفتے خطرناک ہوسکتے ہیں، ماہرین کا انتباہ

عالمی وبا کروبا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک بھارت میں نئے کیسز اور ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس صورتِ حال میں ماہرین نے انتباہ جاری کیا ہے کہ آنے والے ہفتے ملک کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کے مطابق ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت میں کرونا کیسز کی حیران کر دینے والی اصل تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہے۔

امریکہ کے براؤن یونی ورسٹی اسکول آف پبلک ہیلتھ کے ڈین ڈاکٹر آشیش جھا کا کہنا ہے کہ وہ جن بھارتی ذمہ داران سے رابطے میں تھے وہ پرامید ہیں کہ آئندہ چند ہفتوں روز کے دوران صورتِ حال معمول پر آجائے گی۔

اُن کے بقول، "میں بھارت کے ذمہ داران کو بتاتا رہا ہوں کہ اگر معاملات ٹھیک چلتے بھی رہے آئندہ چند ہفتے خطرناک ثابت ہوں گے اور ایسا شاید زیادہ عرصے تک بھی رہ سکتا ہے۔"

مزید پڑھیے

10:12 5.5.2021

بھارت میں کرونا بحران کی رپورٹنگ کتنا بڑا چیلنج؟

صحافتی اداروں کے مطابق بھارت میں کرونا بحران کی صورتِ حال اس سے کہیں زیادہ خراب ہے جتنا حکومت بتا رہی ہے۔ اس وقت بھارت میں زمینی حالات سے متعلق درست معلومات سامنے لانا کتنا بڑا چیلنج ہے اور کیا صحافی کوئی دباؤ محسوس کر رہے ہیں؟ جانتے ہیں سینئر صحافی آشوتوش سے۔

بھارت میں کرونا بحران کی رپورٹنگ کتنا بڑا چیلنج؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:07:11 0:00

11:02 5.5.2021

کرونا مریضوں کی مدد کے لیے رکشہ 'ایمبولینس'

بھارت میں ایک شخص نے رکشہ کو ایمبولینس میں تبدیل کردیا ہے۔
بھارت میں ایک شخص نے رکشہ کو ایمبولینس میں تبدیل کردیا ہے۔

بھارت میں کرونا وائرس کی بد ترین صورتِ حال کے دوران ایک شخص نے ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے اپنے رکشے کو 'ایمبولینس' میں تبدیل کر دیا ہے۔

ملک میں کرونا کی سنگین صورتِ حال میں جہاں اسپتالوں میں بیڈز کی قلت ہے اور آکیسجن کی فراہمی میں بھی تعطل آ رہا ہے وہیں یہ شکایات بھی آئی ہیں کہ ایمبولینسز زائد کرایہ وصول کر رہی ہیں اور آکیسجن 'بلیک' میں فروخت ہو رہی ہے۔

ایسے میں بھارت کے شہر بھوپال سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ محمد جاوید خان نے غریبوں کی مدد کے لیے اپنے رکشے کو 'ایمبولنس' میں تبدیل کر دیا ہے۔

جاوید خان نے اپنی اہلیہ کے زیورات فروخت کیے ہیں اور رکشہ کو ایک چھوٹی ایمبولینس بنایا ہے۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG