سندھ: اتوار سے عید کی چھٹیوں تک مزید سختیاں ہوں گی
بھارت میں جاری کرونا بحران کے دنیا پر کیا اثرات ہوسکتے ہیں؟
بھارت میں کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے دنیا بھر میں کرونا کے ریکارڈ ہونے والے مجموعی کیسز میں سے 46 فی صد بھارت میں رپورٹ ہوئے تھے۔
خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق عالمی ادارۂ صحت کی کرونا وبا کے بارے میں جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دنیا میں کرونا کے تقریباً 57 لاکھ کیسز پورٹ ہوئے اور اس عرصے میں 93 ہزار اموات بھی ہوئیں۔
بھارت میں اس ایک ہفتے کے دوران 26 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے اور وبا کے پھیلاؤ کی شرح 20 فی صد بڑھی۔ ملک میں گزشتہ ہفتے کرونا وائرس کے 23 ہزار 231 افراد ہلاک بھی ہوئے۔
ادارے کے مطابق مختلف ماہرین کا خیال ہے کہ بھارت میں وبا کے اعداد و شمار سرکاری ذرائع سے جاری کردہ اعداد و شمار سے زیادہ ہیں۔
ان کے مطابق بھارت میں صحتِ عامہ کے نظام پر پڑنے والے دباؤ سے معلوم ہوتا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں اور ہلاکتوں کی بڑی تعداد ریکارڈ نہیں ہو رہی ہے۔
خیال رہے کہ بھارت میں دنیا کی کُل آبادی کا 18 فی صد حصہ آباد ہے۔ لہٰذا یہاں سنگین ہونے والے بحران کے پوری دنیا پر ممکنہ اثرات ہوسکتے ہیں۔
عید کی تعطیلات کے دوران گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات بند رکھنے کا فیصلہ
پرائیوٹ اسپتالوں کو کرونا ویکسین دی جائے گئی جو مفت میں لگائیں گے: وزیراعلیٰ سندھ
پاکستان کے صوبے سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے آج سے پرائیوٹ اسپتالوں کو کرونا ویکسین دی جائے گی اور وہ مفت میں لگائیں گے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ کل سے کراچی میں کرونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔
ان کے بقول سندھ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے پرائیوٹ اسپتالوں سے بات کی ہے۔