رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

12:29 3.6.2021

سندھ: ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کی تنخواہ روکنے کی ہدایت

پاکستان کے صوبے سندھ کے وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے محمکۂ خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ جو سرکاری ملازم ویکسین نہیں لگوائے گا اس کی جولائی سے تنخواہ روک دی جائے۔

مراد علی شاہ نے شہریوں سے ویکسین لگانے کی اپیل بھی کی ہے۔

12:39 3.6.2021

فرانس میں 12 سے 18 برس کے نوجوانوں کو ویکسین لگانے کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

فرانس میں 12 سے 18 برس کے نوجوانوں کو 15 جون سے کرونا کی ویکسین لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

حکومت نے بدھ کو جاری بیان میں کہا ہے کہ نوجوانوں کو ویکسین لگانے کا یہ اقدام ستمبر میں اسکول کی بندش سے بچنے کے لیے مددگار ثابت ہو گا۔

فرانس میں 12 سے 18 سال کے عمر کے نوجوانوں کو امریکہ کی کمپنی 'فائزر' اور جرمن کمپنی 'بائیو این ٹیک' کی مشترکہ تیار کردہ کرونا ویکسین لگائی جائے گی۔

واضح رہے کہ فرانس میں عالمی وبا سے اب تک 56.8 لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ نو ہزار 758 ہے۔

09:24 4.6.2021

کرونا کی قسم 'ڈیلٹا' آسٹریلیا کے شہر میلبورن پہنچ گئی

میلبورن میں کیسز بڑھنے پر لاک ڈاؤن نافذ ہے۔
میلبورن میں کیسز بڑھنے پر لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ کے حکام نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے حالیہ کیسز میں بھارت میں شناخت ہونے والی کرونا کی قسم 'ڈیلٹا' کے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ آسٹریلیا میں کرونا کی ڈیلٹا قسم کی تشخیص ہوئی ہے۔

ریاست وکٹوریہ کے چیف ہیلتھ آفیسر بریٹ سٹن نے جمعے کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کرونا وائرس کی ڈیلٹا قسم کے اب تک دو کیسز سامنے آئے ہیں اور وائرس کی یہ قسم سامنے آنا تشویش کی بات ہے۔

بریٹ سٹن کا مزید کہنا تھا کہ وہ تمام کیسز کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس نتیجے پر بھی پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ڈیلٹا قسم کے کیسز کہاں سے آئے ہیں۔

یاد رہے کہ وکٹوریہ آسٹریلیا کی دوسری سب سے گنجان آباد ریاست ہے جہاں 24 مئی سے اب تک کرونا وائرس کے 65 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ اس سے قبل تین ماہ تک اس ریاست میں ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا تھا۔

ریاست وکٹوریہ کے شہر میلبورن میں دو ہفتے سے لاک ڈاؤن نافذ ہے جو 10 جون تک برقرار رہے گا۔ تاہم، جمعرات کی شب سے بعض پابندیوں میں نرمی بھی کی گئی ہے۔

09:34 4.6.2021

امریکہ میں بے روزگاری کی شرح میں مسلسل پانچویں ہفتے کمی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ میں بے روزگاری الاؤنس کے لیے دی جانے والی درخواستوں میں مسلسل پانچویں ہفتے کمی آئی ہے او یہ رجحان دنیا کی سب سے بڑی معیشت کی کرونا بحران سے بحالی کی طرف جاری پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے۔

لیپر ڈیپارٹمنٹ نے جمعرات کو اپنے تازہ ترین اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں 385,000 بے روزگار افراد نے پچھلے ہفتے بے روزگاری الاؤنس کے لیے درخواستیں دیں۔ یہ تعداد اس سے پہلے ہفتے کے مقابلے میں 20 ہزار کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

امریکہ کو عالمی وبا نے مارچ 2020 میں اپنی لپیٹ میں لینا شروع کیا تھا جس کے باعث کاروبار اور ملازمتوں کے مواقع کم ہونا شروع ہو گئے تھے اور سال کے بقیہ حصے میں صورت حال بگڑتی چلی گئی۔

لیبر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار گزشتہ سال مارچ سے اب تک بے روزگاری کی کم ترین شرح کو ظاہر کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG