رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

15:44 12.7.2021

بھارت میں 37 ہزار 154 نئے کیسز رپورٹ

بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں پیر کو مزید 37 ہزار 154 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے 724 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

ملک میں کرونا وائرس سے مزید 39 ہزار 649 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

جان ہاپکنز کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس سے اب تک تین کروڑ 87 لاکھ چار ہزار 376 افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ وائرس سے ہونے والی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 87 ہزار 64 ہے۔

15:45 12.7.2021

پاکستان: مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ آٹھ چار ریکارڈ

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 15 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے ایک ہزار 808 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کرونا سے مزید 15 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے جب کہ مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ آٹھ چار ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 670 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

ملک میں کرونا سے اب تک نو لاکھ 75 ہزار 92 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 597 ہے۔

15:55 12.7.2021

انڈونیشیا میں 40 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

انڈونیشیا میں کرونا وائرس کے کیسز سے تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جہاں پیر کو 40 ہزار 427 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق انڈونیشیا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 891 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

انڈونیشیا میں کرونا سے اب تک 25 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 67 ہزار 355 ہے۔

16:01 12.7.2021

بیک وقت کرونا کے دو ویرینٹس میں مبتلا خاتون کی ہلاکت، ماہرین کا ٹیسٹنگ میں اضافے کا مطالبہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے جہاں دنیا بھر میں ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے وہیں وائرس کے تیزی سے پھیلنے والے ویرینٹس نے صورتِ حال کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق اتوار کو بیلجیم کے محققین نے انکشاف کیا ہے کہ مارچ میں بیلجیم سے تعلق رکھنے والی 90 سالہ خاتون بیک وقت کرونا کے 'ایلفا' اور 'بیٹا' ویرینٹ میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ خاتون کے بیک وقت کرونا کی دو اقسام میں مبتلا ہونے کے اس غیر معمولی کیس کو کم نہیں سمجھا جا سکتا۔

خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق 90 سالہ خاتون نے کرونا کی ویکسین نہیں لگوائی تھی جب کہ مارچ میں انہیں بیلجیم کے شہر آلسٹ کے او ایل وی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

طبی عملے نے جب خاتون میں کرونا کی تیزی سے پھیلنے والی قسم کی موجودگی کا معائنہ کیا تو انہیں معلوم ہوا کہ ان میں کرونا کے دو ویرینٹس 'ایلفا' اور 'بیٹا' موجود تھے۔

مزید پڑھیے:

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG