رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش اور میانمار میں طوفان

بنگلہ دیش اور میانمار میں شدید طوفان کے سبب حکام نے ہزاروں لوگوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل کی ہے۔ میانمار میں تین لاکھ سے زائد افراد کو جمعے سے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ 20 ہزار افراد کو اونچے مقامات پر قائم عمارتوں میں عارضی طور پر پناہ دی گئی ہے۔ دوسری طرف بنگلہ دیش میں محکمۂ موسمیات کی طرف سے ساحلی شہر کاکس بازار کے میکنوں کو خبردار کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق شہر سے 12 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ محکمے کے مطابق طوفان سے آٹھ اضلاع میں آبادی اور املاک کو خطرات لاحق ہیں۔ رپورٹس کے مطابق کہ موچا نامی طوفان 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔


XS
SM
MD
LG