A look at the best news photos from around the world.
دُنیا بھر سے منتخب تصاویر

1
ویٹرن موٹرسائیکل کلب کے ممبران امریکی جھنڈے تھامے یو ایس میرین کے کرسٹوفر اورلینڈو اور ان کے گیارہ ساتھیوں کی ہلاکت پر میمیوریل سروس کی تقریب میں موجود ہیں، جو جزیرہ ہوائی کے قریب دو ہیلی کاپٹروں کے تصادم میں ہلاک ہوگئے تھے

2
یونان اور مقدونیہ کی سرحد پر واقع آئڈومینی قصبے میں موجود پناہ گزینوں کی جانب سے زمین پر درج پیغام جس میں سرحد کھولنے کی اپیل کی گئی ہے

3
ارجنٹائن میں حکومت کی جانب سے اقتصادی اصلاحات کے تحت سرکاری اخراجات میں کٹوتیوں اور ہزاروں ملازمتوں کے خاتمے پر صدر موریسیو مارسی کو مختلف لیبر یونینوں کی جانب سے شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

4
اینیمل ڈیفینڈرز انٹرنیشنل کی جانب سے پیرو اور کولمبیا میں مختلف سرکسوں سے تحویل میں لیے گئے 33 شیروں کو واپس جنوبی افریقہ بھیجا جا رہا ہے