رسائی کے لنکس

کراچی میں دلہن کی طرح سجی بسیں

پاکستان کے اہم صنعتی شہر کراچی کی ہر بڑی اور چھوٹی سڑک یوں تو سارا دن بے ہنگم ٹریفک سے گھری نظر آتی ہیں لیکن ان میں کچھ بسیں ایسی بھی ہیں جو دیکھنے میں نہایت خوبصورت لگتی ہیں۔ ان بسوں کے اندرونی اور بیرونی حصوں کو کسی دلہن کی طرح سجایا جاتا یے۔ یہ بسیں کراچی روٹ کی 'ڈبلیو گیارہ' بسوں کے نام سے مشہور ہیں جو اپنی خوبصورتی اور سجاوٹ کے باعث دوسری تمام بسوں سے منفرد نظر آتی ہیں۔ ان کے بیرونی حصوں کر ٹرک آرٹ کے رنگ برنگ نقش و نگار اور پھول پتیوں سے سجایا جاتا ہے جبکہ اندرونی حصے میں بھی موتیوں کی خوبصورت لڑیوں اور سجاوٹ کی دیگر اشیا کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ان بسوں کے مالکان ان کی سجاوٹ و خوبصورتی پر ہزاروں روپے خرچ کرتے ہیں۔ کراچی میں 'ڈبلیو گیارہ' کی سجاوٹ ایک روایت بن گئی ہے جسے اب بیرون ممالک بھی پذیرائی مل رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG