یونان میں قائم پناہ گزینوں کے سب سے بڑے کیمپ موریہ میں آتش زدگی سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ جزیرہ لیزباس میں قائم اس کیمپ میں تین روز قبل اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔
یونان: پناہ گزین کیمپ میں آتش زدگی سے ہزاروں افراد بے گھر
5
کیمپ میں آگ بھڑک اٹھنے کے بعد پناہ گزین اپنا سامان اٹھا کر محفوظ مقامات کی طرف جا رہے ہیں، جب کہ ایک فائر فائیٹر ٹرک کی چھت پر سے انہیں دیکھ رہا ہے۔
6
آتش زدگی نے کمیپ میں موجود پناہ گزینوں کے خیمے جلا کر راکھ کر دیے اور انہیں اپنا بچا کچا سامان اٹھا کر کیمپ سے نکلنا پڑا۔
7
ہزاروں تارکینِ وطن کو رات سڑکوں کے کنارے اور کھلی جگہوں پر گزارنی پڑی۔ جب کہ کچھ افراد نے قبرستانوں میں بھی ڈیرے ڈال لیے۔
8
کیمپ جل جانے کے بعد پناہ گزینوں کو نہ صرف پناہ کی تلاش میں مارا مارا پھرنا پڑ رہا ہے بلکہ انہیں خوراک اور پانی کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جب کہ رات کی ٹھنڈک ان کے مصائب میں مزید اضافہ کر دیتی ہے۔