عرب ممالک خاص طور سے قطر میں باز کو قومی پرندے کی حیثیت حاصل ہے۔ اس کے ساتھ اس پرندے کو شکاریوں کے ذوق کی انتہا تصور کیا جاتا ہے۔ وہ اسے ڈرائنگ روم میں سجانے سے لے کر ان کا علاج بڑے اسپتالوں میں کرواتے نظر آتے ہیں۔
باز، قطرکی ثقافت اور شکاریوں کے شوق کی علامت
5
مشرق وسطی میں باز پالنے کے شوقین افراد ڈرائنگ روم ميں ايک خاص طرز کی بنائی گئی میز پر اسے بٹھاتے ہيں۔
6
دوحہ کے مشہور بازار سوق واقف کی پوليس کا لباس بھی دوسری پوليس سے مختلف ہے جس ميں قطری ثقافت کی جھلک واضح نظر آتی ہے۔
7
ضلع گھوٹکی کے رہائشی بچن خول اور دستانے بنانے کا کام دو دہائیوں سے کر رہے ہيں۔ وہ سات سال سے قطر میں يہ کام کر رہے ہيں۔ اس سے قبل کراچی ميں يہی کام کرتے تھے۔ وہ چھ ماہ قطر اور چھ ماہ پاکستان ميں گزارتے ہيں۔ بچن کے مطابق کراچی ميں ايک خول بنانے کے 300 روپے ملتے تھے جبکہ دوحہ ميں اچھی تنخواہ ملتی ہے۔
8
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں سوق واقف مارکيٹ باز فروشی کے لیے مشہور ہے۔ یہاں متعدد دکانیں صرف بازوں سے متعلق سامان کی ہیں۔ کئی دکانوں میں دیگر ممالک سے منگوایا گیا سامان بھی دستیاب ہوتا ہے۔