جنوبی افریقہ کے بعض علاقے گزشتہ ایک صدی میں بدترین خشک سالی کا سامنا کر رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق کاروو کے علاقے میں زمین خشک سالی کے باعث بنجر ہو چکی ہے جبکہ ڈیموں میں پانی ختم ہو چکا ہے۔ جس سے مویشیوں کی ہلاکت میں اضافہ ہوا ہے۔ کئی علاقوں میں محدود مقدار میں شہریوں کو پانی استعمال کے لیے فراہم کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات 'افریقین ویدر سروس' کے مطابق آئندہ ہفتے میں چار صوبوں میں ہیٹ ویو آنے کا بھی اندیشہ ہے۔
جنوبی افریقہ میں بدترین خشک سالی سے ڈیم سوکھ گیا
![ماہرین ارضیات خشک ہونے والے ڈیم میں زمین کا جائزہ لے رہے ہیں کہ اس تہہ میں کیا موجود ہے جبکہ پانی کتنا نیچے جا چکا ہے۔](https://gdb.voanews.com/a32ff473-cd10-4566-b1cf-dabd2aad5416_w1024_q10_s.jpg)
1
ماہرین ارضیات خشک ہونے والے ڈیم میں زمین کا جائزہ لے رہے ہیں کہ اس تہہ میں کیا موجود ہے جبکہ پانی کتنا نیچے جا چکا ہے۔
![ڈیم خشک ہونے سے اس میں موجود آبی حیات بھی ختم ہو گئی ہیں۔ مقامی افراد اکثر ان کی باقیات جمع کر لیتے ہیں۔](https://gdb.voanews.com/0a588d86-cdfc-4ab9-8420-00b156b3d019_w1024_q10_s.jpg)
2
ڈیم خشک ہونے سے اس میں موجود آبی حیات بھی ختم ہو گئی ہیں۔ مقامی افراد اکثر ان کی باقیات جمع کر لیتے ہیں۔
![جنوبی افریقہ کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں بارش کے لیے خصوصی عبادات بھی کی جاتی ہیں۔](https://gdb.voanews.com/6ef34e7c-fda8-4006-bbd2-16ceac2c82f5_w1024_q10_s.jpg)
3
جنوبی افریقہ کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں بارش کے لیے خصوصی عبادات بھی کی جاتی ہیں۔
![جو علاقے پانی کی کمی کا شکار ہیں ان میں واٹر ٹینکرز کے ذریعے پانی پہنچایا جاتا ہے تاہم یہ بھی محدود مقدار میں دیا جاتا ہے تاکہ سب تک پانی پہنچ سکے۔](https://gdb.voanews.com/e391ea70-dfbc-41dd-89f9-27ee100287b9_w1024_q10_s.jpg)
4
جو علاقے پانی کی کمی کا شکار ہیں ان میں واٹر ٹینکرز کے ذریعے پانی پہنچایا جاتا ہے تاہم یہ بھی محدود مقدار میں دیا جاتا ہے تاکہ سب تک پانی پہنچ سکے۔