رسائی کے لنکس

جنوبی افریقہ میں بدترین خشک سالی سے ڈیم سوکھ گیا

جنوبی افریقہ کے بعض علاقے گزشتہ ایک صدی میں بدترین خشک سالی کا سامنا کر رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق کاروو کے علاقے میں زمین خشک سالی کے باعث بنجر ہو چکی ہے جبکہ ڈیموں میں پانی ختم ہو چکا ہے۔ جس سے مویشیوں کی ہلاکت میں اضافہ ہوا ہے۔ کئی علاقوں میں محدود مقدار میں شہریوں کو پانی استعمال کے لیے فراہم کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات 'افریقین ویدر سروس' کے مطابق آئندہ ہفتے میں چار صوبوں میں ہیٹ ویو آنے کا بھی اندیشہ ہے۔

XS
SM
MD
LG