دبئی ایکسپو 2020 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب جمعرات کو منعقد ہوئی جس میں بین الااقوامی فن کاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ ایکسپو کا باقاعدہ آغاز یکم اکتوبر سے ہو گا اور یہ ایکسپو چھ مہینے تک جاری رہے گی جس میں دنیا بھر کے ممالک اپنی اپنی پویلین کے ذریعے اپنے آرٹ، کلچر اور ایجادات کو دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔
دبئی ایکسپو کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

5
ایکسپو کی افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان کے سامنے جھنڈے کو بلند کرنے سے ہوا۔

6
ایکسپو کی افتتاحی تقریب کے دوران پرفارمرز اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے۔

7
ایکسپو کے منتظمین کو توقع ہے کہ چھ ماہ تک جاری رہنے والے اس میلے میں دنیا بھر سے ڈھائی کروڑ افراد آئیں گے۔

8
معروف اماراتی پیانسٹ، کمپوزر اور موسیقار حسین الجاسمی نے لوگوں کا استقبال 'مرحبا یا ہالا' گا کر کیا۔