رسائی کے لنکس

ہیٹی میں زلزلے کی تباہ کاریاں

کیربیئن جزائر میں واقع ملک ہیٹی میں ہفتے کو آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 300 سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ ہفتے کی صبح لگ بھگ ساڑھے آٹھ بجے آنے والے زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت سات اعشاریہ دو ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز دارالحکومت پورٹ او پرنس سے 160 کلو میٹر دور ایک مقام تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں سیکڑوں گھروں، اسکولوں، چرچوں اور کاروباری مراکز کو نقصان پہنچا۔ شہریوں کے تحفظ کے ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے باعث 1800 افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ مکانات کے ملبے تلے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ دوسری جانب بیشتر اسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔


XS
SM
MD
LG