جنوبی امریکہ کے ملک ایکواڈور میں ہفتے کی شب آنے والے شدید زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 262 ہو گئی ہے جب کہ 2500 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ایکواڈور میں شدید زلزلے سے تباہی

5
حکومت نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے لیے 10 ہزار فوجی اہلکار تعینات کردیے ہیں۔

6
ساحلی شہر مانتا بھی زلزلے سے بری طرح متاثر ہوا ہے جہاں کنٹرول ٹاور کو نقصان پہنچنے کےبعد شہر کا ہوائی اڈہ پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

7
جنوبی امریکہ کے ملک ایکواڈور میں زلزلے سے 2500 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

8
ایکواڈور کے صدر نے ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا ہے اور وہ اٹلی کا دورہ مختصر کر کے وطن واپس آ گئے ہیں۔