رسائی کے لنکس

انگلینڈ نے پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کر دیا

پاکستان کا انگلینڈ میں 47 سال بعد ون ڈے سیریز جیتنے کا خواب پورا نہ ہو سکا۔ انگلینڈ نے تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی مہمان پاکستان کو شکست دے کر تین میچز کی سیریز 0-3 سے اپنے نام کر لی ہے۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 139 گیندوں پر 158 رنز کی اننگز کھیلی جس میں چار چھکے اور 14 چوکے بھی شامل تھے۔ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے جارحانہ انداز اپنایا اور سات وکٹوں پر کامیابی سمیٹ لی۔ اس طرح انگلینڈ کی ناتجربہ کار ٹیم نے پاکستان کو سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔

XS
SM
MD
LG