پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور تجارتی مرکز کراچی میں بدھ کی صبح گلشن اقبال میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
کراچی کی رہائشی عمارت میں دھماکہ

1
گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب صبح نو بجے ایک رہائشی عمارت میں دھماکہ ہوا۔ دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ عمارت کا ملبہ گاڑیوں پر بھی گرا جس سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

2
دھماکہ چار منزلہ عمارت کے نیم چھتی فلور پر ہوا۔ عمارت میں ایک نجی بینک قائم تھا جس کا کچن اسی فلور پر واقع تھا۔

3
دھماکے کے بعد پولیس، رینجرز اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ جب کہ امدادی رضا کاروں نے بھی بر وقت پہنچ کر امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔

4
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں بینک کا عملہ، ایک نجی کمپنی کا گارڈ اور عمارت کے رہائشی شامل ہیں۔
فیس بک فورم