شام کے شہر رقہ پر سے داعش کا قبضہ چھڑانے کے لیے کارروائی آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور شہر پر امریکہ کے حمایت یافتہ شامی باغیوں نے حملے تیز کردیے ہیں۔
تصاویر: رقہ کی لڑائی فیصلہ کن مرحلے میں داخل

1
دریائے فرات کے کنارے آباد رقہ کو 2014ء میں داعش نے اپنی خلافت کا دارالحکومت قرار دیا تھا جس میں شدت پسند تنظیم کے زیرِ قبضہ عراق اور شام کے علاقے شامل تھے۔

2
شام کے صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف لڑنے والے باغیوں کے اتحاد 'ایس ڈی ایف' کے جنگجووں نے رقہ کو آزاد کرانے کی کارروائی کا آغاز پانچ جون کو کیا تھا۔

3
ایس ڈی ایف کے جنگجو اب تک شہر کے 80 فی صد علاقے کو آزاد کراچکے ہیں۔ باغیوں کو امریکہ اور اس کے اتحادی ملکوں کی فضائی مدد بھی حاصل ہے جن کے طیارے شہر میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہے ہیں۔

4
شہر پر قبضے کے لیے جون سے جاری لڑائی میں اب تک ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔
فیس بک فورم