کراچی میں پیر کے روز پہلے روزے کو افطار کرنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد نے کھانے پینے کے مراکز کا رخ کیا۔ گھریلو بنی ہوئی اشیا کے ساتھ ساتھ افطار میں بازار کی بنی ہوئی اشیا بھی خرید کر کھانے کا رواج عام ہوگیا ہے۔ شہر میں قائم کھانے پینے کی مختلف چھوٹی بڑی دکانوں پر شہریوں کا خوب رش دیکھنے میں آیا۔ دکانوں سمیت چھوٹے چھوٹے پتھاروں پر بھی کھانے پینے کے لوازمات فروخت ہوتے ہیں۔ اس دوران دکانوں پر کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی ہر کوئی اپنی من پسند اشیا خریدنے میں مگن تھا جبکہ روزہ افطاری سے کچھ دیر قبل شہر کی سڑکوں پر ٹریفک جام اور رش کی صورتحال دیکھنے میں آئی۔
کراچی میں پہلا روزہ

1
ایک دکاندار کچوریاں تل رہا ہے۔

2
لوگ افطار کی تیاری کے لیے خریداری میں مصروف۔

3
پکوڑوں کے بغیر رمضان کو نامکمل تصور کیا جاتا ہے۔ ایک دکاندار کڑاہی میں پکوڑے تل رہا ہے۔

4
آلو والے پکوڑے تلے جا رہے ہیں۔