امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سمیت جنوب مشرقی علاقوں اور وسطی اٹلانٹک میں پیر کو تیز ہواؤں کے ساتھ موسمِ سرما کی پہلی برف باری ہوئی جس کے بعد ہر طرف سفیدی چھا گئی۔ برف باری کے نتیجے میں کئی وفاقی اداروں میں کام بند ہو گیا اور اسکول بھی بند کر دیے گئے۔ نیشنل ویدر سروس کے مطابق موسمِ سرما کی پہلی برف باری کے دوران چار سے آٹھ انچ تک برف پڑنے کی توقع ظاہر کی جا رہی تھی۔ پیر کی شام چار بجے تک صرف واشنگٹن ڈی سی میں ساڑھے آٹھ انچ تک برف ریکارڈ کی گئی۔ ریاست ٹینیسی میں لگ بھگ نو انچ، ورجینیا میں 14 اعشاریہ چھ انچ اور میری لینڈ میں سب سے زیادہ ساڑھے 15 انچ تک برف پڑی۔ دیکھیے یہ پکچر گیلری۔۔