کرونا وائرس کے باعث دنیا کے بیشتر ملکوں میں فضائی آپریشن مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا۔ البتہ اب بعض ملکوں میں وائرس کا پھیلاؤ کم ہونے کے بعد فضائی آپریشن بتدریج بحال ہو رہا ہے۔ لیکن نشستوں کے درمیان فاصلے کے علاوہ دیگر احتیاطی تدابیر بھی لازمی قرار دی گئی ہیں۔
کئی ملکوں میں فضائی آپریشن کی جزوی بحالی

1
کرونا وائرس سے سب سے پہلے شکار ہونے والے ملک چین میں فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔ مسافروں اور عملے کو بغیر ماسک سفر کرنے کی اجازت نہیں۔

2
میکسیکو کے ایئر پورٹ کی حدود میں داخل ہونے والے ہر شخص کا درجہ حرارت چیک کیا جاتا ہے۔ مسافروں کے علاوہ پائلٹس کے لیے بھی حفاظتی تدابیر لازمی قرار دی گئی ہیں۔

3
اٹلی میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد روم کے ہوائی اڈے کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں۔ ایئر پورٹ عملے کو اسمارٹ ہیلمٹ فراہم کیے گئے ہیں، جو دور سے کسی بھی شخص کا درجہ حرارت چیک کر سکتے ہیں۔

4
فرانس کی فضائی کمپنی ایئر فرانس کے پیرس سے میکسیکو جانے والے تمام مسافروں نے ماسک پہنے ہوئے ہیں۔