فرانس کے شہر لیون میں بم دھماکے کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق بم ایک بیکری کے سامنے رکھے گئے بیگ میں چھپایا گیا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے قریبی دکانوں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے فوری بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ فرانسیسی پولیس کے مطابق بیگ رکھنے والے شخص کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
تصاویر: فرانس میں بم دھماکہ، 10 افراد زخمی
9
پولیس نے عینی شاہدین سے واقعے سے متعلق معلومات بھی جمع کی ہیں۔
10
دھماکے کے بعد ملک بھر میں عوامی مقامات کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
11
جائے وقوعہ سے دھات کے ٹکڑے برآمد ہوئے جو لگنے سے لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
12
جمعے کی شام پیش آنے والے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس ہے۔