فرانس کے شہر پیرس میں سالانہ ایئر شو کا 17 جون سے آغاز ہوگیا ہے جو سات روز تک جاری رہے گا۔ اس 53 ویں ایئر شو میں امریکہ اور یورپ کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک کی طیارہ ساز کمپنیوں کے سیکڑوں طیارے اور دیگر سامان نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔
پیرس میں سالانہ ایئر شو کا آغاز
5
فرانس کے صدر ایمانوئیل میخواں نے ایئر شو کا افتتاح کیا اور طیاروں کے فلائی پاسٹ دیکھے۔
6
فرانس کا تیار کردہ رافیل جنگی طیارہ ایئر شو کے دوران پرواز کر رہا ہے۔
7
یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے پیرس ایئر شو کے دوران A330-neo طیارہ 'نیو انجن آپشن' کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔ کمپنی کو امید ہے کہ اسے اس شو کے دوران اس طیارے کے 200 سے زائد آرڈرز ملیں گے۔
8
فرانسیسی فوج کے زیرِ استعمال 'یورو کاپٹر ٹائیگر' نامی جنگی ہیلی کاپٹر جو چار پروں اور دو انجنز پر مشتمل ہے۔