پیرس میں واقع تاریخی گرجا گھر نوٹرڈیم میں اچانک بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی جس سے اس قدیم عمارت اور سیاحت کے ایک اہم مرکز کو شدید نقصان پہنچا۔ فائرفائٹرز نے کہا ہے کہ آتش زدگی سے 800 سو سال پرانے گرجا گھر کی چھت اور ایک مینار گر گیا تاہم اس کے پتھروں سے بنے ڈھانچے کو تباہ ہونے سے بچا لیا گیا۔
تصاویر: فرانس کے تاریخی نوٹراڈام گرجا گھر میں آتش زدگی
5
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پیرس میں نوٹرڈیم پر شدید آتش زدگی کا منظر بہت خوفناک ہے۔
6
لوگوں کی بڑی تعداد افسوسناک واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دعائیں کرتی دکھائی دی۔
7
نوٹرڈیم کی مخروطی چوٹی شعلوں میں گھری ہوئی نظر آ رہی ہے اور آگ کے شعلے اور دھواں چھت سے اوپر اٹھ رہا ہے۔
8
گرجا گھر سے بلند ہونے والے آگ کے شعلوں کو دور سے بھی دیکھا گیا۔