فرانس میں پیغمرِ اسلام کے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور صدر ایمانوئل میخواں کی جانب سے خاکوں کے دفاع کے بعد کئی عرب ملکوں میں فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم شروع ہو گئی ہے۔ دوسری جانب فرانس نے عرب ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کو ختم کریں۔
عرب ممالک میں فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ

1
کویت کی سپر مارکیٹ میں فرانس میں بنی کھانے پینے کی مصنوعات کے ساتھ ساتھ میک اپ کا سامان بھی فروخت کرنا بند کر دیا گیا ہے۔ تقریباً تمام بڑے میک اپ برانڈز کو سپر اسٹور کے شیلف سے ہٹا دیا گیا ہے۔

2
شام کی سپر مارکیٹس اور مال میں فرانسیسی مصنوعات کی فروخت روکنے کی غرض سے ان شیلفس پر پردے ڈال دیے گئے ہیں جہاں یہ مصنوعات رکھی گئی ہیں۔

3
فرانس کے صدر ایمانوئل میخواں نے چند روز قبل ایک بیان میں اسلام کو بحیثیت مذہب دنیا بھر میں بحران کا شکار کہا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ وہ فرانس کی سیکولر اقدار کو سخت گیر اسلام سے محفوظ بنائیں گے۔

4
کویت کی 70 سے زیادہ کاروباری تنظیموں کی جانب سے بائیکاٹ مہم میں حصہ لیا جارہا ہے۔