جرمنی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے والی تاریخی دیوار برلن کو گرے 30 سال مکمل ہو گئے۔ اسے 9 نومبر 1989 میں گرایا گیا تھا جبکہ اس کی تعمیر 1961 میں شروع کی گئی تھی۔ دیوار کئی مراحل میں تعمیر ہوئی۔ پہلے خار دار تاریں لگائی گئیں جنہیں بعد میں پکا کر دیا گیا۔ پھر اس کی جگہ پختہ دیور نے لے لی۔ آخری مرحلے میں اسے سرحدی دیوار کی حیثیت دے دی گئی۔
دیوار برلن کو گرے 30 سال مکمل
5
مشرقی جرمنی میں رہنے والے انگنت افراد نے دیوار برلن گرنے کے تیسرے دن یعنی 12 نومبر 1989کو سرحد عبور کی اور مغربی جرمنی میں داخل ہوگئے۔
6
یہ بھی دیوار برلن کے زمانے کی ایک یادگار تصویر ہے جس میں مغربی جرمنی کے شہری بڑی تعداد میں برانڈنبرگ گیٹ کے سامنے جمع ہیں۔ یہ تصویر 10 نومبر 1989 کو لی گئی تھی۔
7
ہرسال جب بھی دیوار برلن کے انہدام کی سالگرہ آتی ہے برانڈنبرگ گیٹ پر خصوصی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ جرمنی بھر سے لوگ یہاں آتے اور واقعے کی یاد میں شمعیں روشن کرتے ہیں جبکہ یاد گار کے طور پر باقی رہ جانے والی دیوار کے ایک حصہ پر پھول رکھتے ہیں۔
8
رواں برس بھی برلن میں واقع برانڈنبرگ گیٹ پر لوگوں نے مل کر جشن منایا۔ آتش بازی کے ساتھ ساتھ مختلف رنگ کی روشنیوں سے گیٹ کو منور کیا گیا۔