دنیا کا سب سے بڑا کتب میلہ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں منعقد ہوتا ہے۔ رواں سال برازیل کو مہمانِ خصوصی کا اعزاز حاصل تھا اور اس ملک کی ادبیات کو بھی میلے میں شامل کیا گیا۔ مجموعی اتفاق رائے کے مطابق میلے میں خاصی سرگرمی دیکھنے میں آئی۔ عوام سمیت کل 275,342 افراد نے اس میلے میں شرکت کی، جو گزشتہ برس کی نسبت تقریباً 2.2 فیصد کم تھی۔
فرینکفرٹ کتب میلہ 2013ء
5
لوگوں کی بڑی تعداد نے یہاں کا رخ کیا اور اپنی من پسند کتابوں میں کھوئی ہوئی نظر آئی۔
6
اس میلے میں تقربیاً 100 مختلف ممالک سے 7 ہزار 3 سو کتب فروش ادارے اور پبلشرز شریک ہیں۔
7
کتاب میلے میں آنے والے افراد کے مطابق اس قسم کے میلوں سے انہیں ایک ہی چھت تلے ہر قسم کی کتب مل جاتی ہیں۔
8
جرمن وزیر خارجہ ویسٹر ویلے اور برازیل کےنائب صدر مائیکل ٹیمر نے میلے کا افتتاح کیا۔