اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ سے اس امر کو تقویت ملتی ہے کہ کرہ ارض کے مسلسل بڑھتے ہوئے درجہ حرات کی اہم وجہ انسانی عوامل ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ماحول میں کاربن ڈائی اکسائڈ کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے جس سے درجہ حرارت میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافے کا خطرہ ہے۔ درجہ حرارت میں اضافے کی بڑی وجہ صنعتوں سے خارج ہونے والی گیسز ہیں۔ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق صنعتی ترقی کے بعد ماحول میں کاربن ڈائی اکسائڈ کی شرح میں 40 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ ماہرین متنبہ کر چکے ہیں کہ درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے گلیشیئرز کا پگلاؤ بڑھنے سے سمندروں میں پانی کی سطح بٹھے گی اور کئی ساحلی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔
کرہ ارض کا بڑھتا ہوا درجہ حرارت
5
فضا میں پچاسی فی صد کاربن ڈائی آکسائد ’تابکاری قوت‘ کی وجہ سے ہے اور یہ درجہ حرارت میں اضافے کا اہم سبب ہے۔
6
سائنس کے تجزیے سے پتہ چلا ہے کہ فضا اور سمندر گرم ہو گئے ہیں، بڑی مقدار میں برف پگھل گئی ہے، سمندر کی اوسط سطح بڑھ گئی ہے۔
7
درجۂ حرارت میں اضافےسے زرعی پیداوار بھی متاثر ہوتی ہے۔
8
ماہرین کا کہنا ہے کہ ماحول میں کاربن ڈائی اکسائڈ کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے جس سے درجہ حرارت میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافے کا خطرہ ہے۔