رسائی کے لنکس

یونانی اتھلیٹ اپنے ٹویٹر پیغام پر اولمپکس سے خارج


یونانی ورزشکار پاراسکوی پاپا کریسٹو
یونانی ورزشکار پاراسکوی پاپا کریسٹو

ٹرپل جمپر پاراسکوی پاپا کریسٹو نے ایتھنر میں مقیم غیر ملکی تارکین وطن پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا تھاکہ یونان میں اتنے زیادہ افریقی باشندے ہیں کہ مغربی دریائے نیل کے وائرس زدہ مچھروں کو کم ازکم گھر کا کھانا مل رہا ہے

یونان کی اولمپک ٹیم کے ایک رکن کو ٹویٹر پر نسل پرستی سے متعلق قابل اعتراض تبصرہ شائع کرنے کے الزام میں اولمپکس گیمز سے خارج کردیا گیا ہے۔

ٹرپل جمپر پاراسکوی پاپا کریسٹو نے ایتھنر میں مقیم غیر ملکی تارکین وطن پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا تھاکہ یونان میں اتنے زیادہ افریقی باشندے ہیں کہ مغربی دریائے نیل کے وائرس زدہ مچھروں کو کم ازکم گھر کا کھانا مل رہاہے۔

ٹویٹر پر اس تبصرے کی اشاعت کا خمیازہ یونان کو بدھ کے روز اپنی اولمپک ٹیم کے ایک رکن کے مقابلوں سے اخراج کی شکل میں بھگتنا پڑا ، جسے اولمپک کمیٹی نے نااہل قرار دے دیا تھا۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی آئی او سی نے کہاہے کہ اولمپک میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو بلاگز اور ٹویٹر پر پیغامات سمیت سوشل میڈیا استعمال کرنے کی اجازت ہے، لیکن وہ غیر شائستہ، تعصبانہ اور جارحانہ نہیں ہونے چاہیں۔

اولمپک کمیٹی نے کہا ہے کہ مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو بتادیا گیا ہے کہ ان قواعد کی خلاف وزی کا نتیجہ اولمپکس سے نااہلی کی شکل میں نکل سکتا ہے۔

یونانی اتھلیٹ پاپاکریسٹو اپنے ٹویٹر کے منفی تبصرے پر معذرت کرچکی ہیں۔
XS
SM
MD
LG