پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر چارسدہ میں واقع باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے میں کم ازکم 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جب کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں چار حملہ آور مارے گئے۔
چارسدہ میں یونیورسٹی پر حملہ

5
ہلاک ہونے والوں میں یونیورسٹی کے شعبۂ کیمیا کے ایک پروفیسر اور متعدد طلبا بھی شامل ہیں۔

6
حملے کے نتیجے میں اساتذہ اور طلبا کی بڑی تعداد یونیورسٹی کی عمارت میں محصور ہوگئی تھی۔

7
حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت کے لیے فرانزک تجزیہ کیا جائے گا اور اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

8
کور کمانڈر پشاور ذاتی طور پر آپریشن کی نگرانی کرتے رہے اور کارروائی کے دوران ہیلی کاپٹروں سے بھی مدد لی گئی۔