ہانگ کانگ میں پولیس اور جمہوریت کے حامی مظاہرین کے درمیان تصادم کے بعد متعدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا جب کہ اس مڈبھیڑ میں چار اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ مظاہرین لگ بھگ تین ہفتوں سے چیف ایگزیکٹو لیونگ چن ینگ سے مستعفی ہونے اور 2017ء میں انتخابات کے لیے امیدواروں کی چھان بین کے بیجنگ کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے آ رہے ہیں۔
ہانگ کانگ پولیس اور مظاہرین میں تصادم
5
پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم اس وقت شروع ہوا جب پولیس نے شہر میں حکومت کے ہیڈکوارٹرز کے سامنے زیر زمین گزرگاہ کو خالی کرانے کی کوشش کی۔
6
پولیس مظاہرین کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں کو ہٹا رہی ہے۔
7
پولیس نے مظاہرین پر مرچوں کا اسپرے یعنی چھڑکاؤ اور لاٹھی چارج کیا اور بعض سے ہاتھا پائی بھی ہوئی۔
8
مظاہرین چیف ایگزیکٹو لیونگ چن ینگ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے آ رہے ہیں۔