بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی محمد پور مارکیٹ میں جمعرات کی علی الصباح خطرناک آگ بھڑک اٹھی جس نے سینکڑوں دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مارکیٹ میں کھانا پکانے کا تیل اور پلاسٹک کے سامان کی وجہ سے آگ پر مشکل سے قابو پایا گیا۔ فائر فائٹرز اور ملٹری فورسز کو آگ پر قابو پانے میں لگ بھگ چھ گھنٹے لگے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آتش زدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔