سمندری طوفان 'ارما' کیریبئن کے جزائر میں تباہی مچانے کے بعد اتوار کی شام امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا۔ ارما کے طوفانی ریلوں کی شدت اب قدرے کم ہو کر تین کے اسکیل پر آ گئی ہے۔ لیکن اس وقت بھی طوفانی جھکڑوں کی شدت 195 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔
تصاویر: طوفان 'ارما' فلوریڈا سے ٹکرا گیا
9
میامی کے ہالوور پارک میں ایک گاڑی سیلابی ریلے میں گھری ہوئی ہے
10
فلوریڈا کے علاقے نیپلز کی ایک سڑک کا منظر جو حدِ نگاہ تک پانی سے بھری دکھائی دے رہی یے