گزشتہ روز امریکی ریاست لوزیانا سے ٹکرانے والا سمندری طوفان 'زیٹا' جمعرات کی صبح کمزور پڑ گیا تاہم بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث لوزیانا میں املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ کئی علاقوں میں بجلی کا نظام بھی درہم ہو گیا جب کہ کئی شہری محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو گئے۔
امریکہ: سمندری طوفان 'زیٹا' سے نقصانات

1
امریکی ریاست لوزیانا کا شہر نیو اورلینز سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ وہاں طوفان سے قبل بادلوں کی آمد اور تیز ہوائیں طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہوئیں۔

2
نیشنل ہری کین سینٹر کا کہنا ہے کہ زیٹا جب اورلینز کے ساحلی علاقے سے ٹکرایا تو اس وقت ہوا کی رفتار 130 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔ تیز ہواؤں کے باعث انتخابی مہم کے سلسلے میں لگائے گئے بورڈز اور بینر زمین پر آ گرے۔

3
ماہرین موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ طوفان زیٹا دوبارہ زور پکڑ سکتا ہے۔

4
طوفان کے باعث بجلی کے تار توٹ گئے اور کھمبے زمین بوس ہو گئے جس کے سبب بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
فیس بک فورم