امریکہ کی پانچ مشرقی ریاستیں آئیڈا نامی طوفان کے زیرِ اثر ہیں جہاں شدید بارشوں کے بعد شہریوں کو سیلاب کی صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑا۔ سیلابی پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا جس کے نتیجے میں کئی گھر پانی میں بہہ گئے۔ متاثرہ ریاستوں نیویارک، نیو جرسی، میری لینڈ، پینسلوینیا اور کنیٹیکٹ میں مختلف حادثات و واقعات کے نتیجے میں 45 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ صدر جو بائیڈن نے نیویارک اور نیوجرسی کو آفت زدہ ریاستیں قرار دیا ہے۔
امریکہ میں 'آئیڈا' طوفان اور سیلاب کی تباہ کاریاں
9
نیو جرسی کے گورنر فل مرفی نے بھی ریاست میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیو جرسی کے باسیوں کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔
10
نیویارک شہر میں ایک گھر کے تہہ خانے میں پانی بھرنے کی وجہ سے 11 افراد ہلاک ہوئے۔
11
ریاستِ میری لینڈ کے شہر ایناپلس میں بھی طوفان نے تباہی مچا دی جہاں درجنوں درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے۔
12
کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے جب کہ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے متعدد گاڑیاں پھنس گئیں۔